Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کیون پیٹرسن دنیا کے قدآور کرکٹرز میں سے ایک ہیں اور جب بھی کوئی رپورٹر ان کے سامنے ہو یا پھر وہ تجزیہ کے لیے اسکرین پر موجود ہوں تو ان کے ساتھ کھڑے افراد کو مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا انڈین پریمیر لیگ میں سنیل گواسکر کے ساتھ ہوا جب وہ ٹی وی پر کیون پیٹرسن کے ساتھ تجزیے میں مصروف تھے۔
سنیل گواسکر براڈکاسٹرز کا ایک صندوق رکھ کر کیون پیٹرسن کے برابر میں کھڑے ہوئے۔ کیون پیٹرسن نے بھی یہ تصویر ٹویٹر پر شیئر کر دی۔ کیون پیٹرسن نے لکھا کہ ایسا آن ایئر ہوا اور سنیل گواسکر لیجنڈ ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ اور لیگز کرکٹ چھوڑنے کے بعد کیون پیٹرسن آج کل اسکرین پر تجزیہ کرنے اور ماہرانہ رائے دینے میں مصروف ہیں۔