Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے احمد شہزاد کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔ احمد شہزاد نے پی ایس ایل فور میں بُرے آغاز کے بعد زبردست کم بیک کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ شاہد آفریدی نے ٹویٹر سیشن میں احمد شہزاد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ احمد شہزاد نے جس طرح محنت کی انھیں دیکھ کر بہت مزہ آیا اور ان کی فٹنس کا معیار بھی مجھے بہت زبردست نظر آیا۔
انھوں نے کہا کہ احمد شہزاد جس طرح کم بیک کرتے ہوئے ناقدین کو خاموش کیا، میری دعا ہے کہ آئندہ بھی ایسا پرفارم کرتے رہیں۔ ہمیشہ نوجوان لگنے کے احمد شہزاد کے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ میرا نہیں آپ کی آنکھوں کا کمال ہے۔ شاہد آفریدی نے کافی عرصے بعد فینز کے ساتھ ٹویٹر سیشن کیا تھا جس میں احمد شہزاد نے بھی بوم بوم سے سوالات کیے۔