Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف تیسرا ون ڈے میچ ہارنے کے بعد قومی ٹیم کا کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کا انتظار مزید طویل ہو گیا۔ پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل چھٹی ون ڈے سیریز میں شکست ہوئی۔ پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتے 17 برس بیت گئے ہیں۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف آخری سیریز جون 2002 میں اپنے نام کی تھی۔
اس کے بعد پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے لگاتار 6 سیریز ہار چکی ہے۔ 2009، 2012 اور 2014 میں پاکستان، آسٹریلیا کے خلاف یو اے ای میں اپنی ہوم سیریز ہارا اور اب ایک مرتبہ پھر ہوم سیریز میں شکست ہو گئی۔ 2010 اور 2017 میں شاہینوں کو آسٹریلیا کے میدان پر بھی سیریز میں شکست ہوئی۔ پاکستان آخری 6 ایک روزہ میچوں میں بھی آسٹریلیا سے کوئی میچ نہیں جیت سکا۔