Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا تو کئی سوالات اٹھے۔ کپتان سرفراز احمد سے جب اس حوالے سے سوال ہوا تو بولے محمد حسنین کو ٹیم کے ساتھ رکھ کر تیار کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر ہی کھیلایا جائے گا۔ پہلے ون ڈے میچ میں محمد عامر کی خراب پرفارمنس کے بعد دوسرے میچ میں محمد حسنین کو ڈیبیو کروایا گیا۔
اپنے پہلے میچ میں حسنین نے 9 اوورز میں 54 رنز دیئے اور کوئی وکٹ بھی نہ لے سکے۔ دوسرے میچ میں انھوں نے پانچ اوورز میں 50 رنز دیئے اور کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق خراب پرفارمنس کے باوجود محمد حسنین انگلینڈ میں خطرناک بولر ثابت ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ محمد حسنین نے انٹرنیشنل ون ڈے ڈیبیو سے پہلے کوئی بھی ڈومیسٹک ون ڈے میچ نہیں کھیلا تھا۔