Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور فرنچائز مالک ندیم عمر نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابی ٹیم ورک اور مینجمنٹ کی سپورٹ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، سب نے اپنا کردار بخوبی ادا کیا۔ سرفراز احمد نے کہا کہ کراچی کا علاقہ بفرزون ٹرافی کے حوالے سے پوری دُنیا میں مشہور ہو چکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس علاقے میں 2006 کی انڈر-19 کرکٹ ورلڈکپ، چیمپئنز ٹرافی 2017 اور اب پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی موجود ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کر کے میگا ایونٹ کی ٹرافی بھی بفرزون میں لے کر آئیں گے اور انشاءاللہ عوام کے ساتھ اسی طرح جشن منائیں گے جیسے چیمپئنز ٹرافی میں فتح حاصل کر کے منایا تھا۔