پاکستان ون ڈے کپ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو خیبرپختونخواہ ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کپ میں خیبرپختونخواہ ٹیم کا کپتان بننا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انھوں نے کہا پاکستان کپ میں بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے اور میں پوری کوشش کروں گا کہ ٹورنامنٹ میں ٹیم کو کامیابی دلاؤں۔
اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے لیے منصوبہ بندی تیار کر لی ہے، اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کروں گا اور اور تمام کھلاڑیوں کی رائے بھی لوں گا۔
سلمان بٹ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹرز کے پاس بھی ورلڈکپ سکواڈ میں شامل ہونے کا یہ ایک بہترین موقع ہے۔ خیبرپختونخواہ کی ٹیم 2016 میں پاکستان ون ڈے کپ میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔