Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ملاقات کی جس میں ایم ڈی وسیم خان، سبحان احمد، مدثر نذر اور ہارون رشید بھی موجود تھے۔ چیئرمین پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں مجوزہ تبدیلیوں پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ریجنز پر مشتمل ڈومیسٹک اسٹرکچر تیار کرنے کی ہدایت دی تھی۔
پی سی بی نے 16 ٹیموں پر مشتمل نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر تشکیل دینے کی تجاویز تیار کی تھیں مگر عمران خان نے تمام تجاویز مسترد کر دیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سسٹم کی وجہ سے پاکستان کرکٹ آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سسٹم ان کی سپورٹ نہیں کرتا، آسٹریلیا کی طرز پر فرسٹ کلاس کرکٹ کی صرف 6 ٹیمیں بنائیں۔ عمران خان نے پی سی بی چیئرمین کو ہدایت کی کہ پی ایس ایل کا اگلا پورا سیرن پاکستان میں کروانا ہے اور اس کی تیاریاں ابھی سے شروع کی جائیں۔