آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں جاری پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں مسلسل تیسری شکست دے کر سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ پاکستان ٹیم کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کو کہا جائے تو وہ غلط نہ ہو گا۔ انہوں نے ابتدائی تینوں میچوں میں ہی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور تینوں میچوں میں ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ایرون فنچ نے ابتدائی دو میچوں میں مسلسل دو سنچریاں اسکور کیں جبکہ تیسرے میچ میں ٹاپ آرڈر کے ناکام ہونے کے بعد 90 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ انھوں نے تین میچوں میں دو سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 359 رنز بنائے ہیں اور سیریز کے ٹاپ اسکورر ہیں۔ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں دوسرے بیٹسمین حارث سہیل ہیں جنہوں نے 136 رنز اسکور کیے ہیں۔