Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس پاکستان کے خلاف سیریز میں انجری ہونے کے باوجود کھیل رہے ہیں۔ مارکس اسٹوئنس بھارت کے خلاف سیریز میں انگوٹھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں بھارت کے خلاف سیریز میں ایک میچ نہیں کھیلایا گیا تھا۔ مارکس اسٹوئنس کا کہنا ہے کہ انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں پوری محنت کر رہا ہوں کہ جلدازجلد صحتیاب ہو جاؤں اور ورلڈکپ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں اپنی جگہ ممکن بناؤں۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہم نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی جبکہ اب پاکستان کے خلاف بھی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور پوری ٹیم کی کوشش ہے کہ یہی کارکردگی ورلڈکپ تک جاری رکھیں۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ گزشتہ 12 ماہ میں آسٹریلوی ٹیم نے بہت اتار چڑھاؤ دیکھے مگر اب میگا ایونٹ سے قبل ٹیم کی اتنی بہترین انداز میں واپسی کرنا ہماری ٹیم کے لیے بہت اچھا ہے۔