Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ کی ٹیم چنائی سپر کنگز ایونٹ کی سب سے کامیاب ترین ٹیم ہے اور اس نے 2008 سے اب تک تین ٹائٹلز اپنے نام کیے ہیں جبکہ چار مرتبہ یہ ٹیم رنراپ رہی۔ ویسٹ انڈیز کے سابق اسٹار آل راؤنڈر ڈوین براوو نے دھونی کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم کی کامیابیوں کا راز بتا دیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں براوو نے کہا کہ ہم میچ کی کوئی پلاننگ نہیں کرتے اور نہ ہی کوئی ٹیم میٹنگ ہوتی ہے بلکہ تجربے کی بنیاد پر ہی میدان میں اترتے ہیں اور میچ کی صورت حال دیکھ کر ہی پلان بنایا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ لوگ چنائی سپر کنگز کے کھلاڑیوں کی عمر کی بات کرتے ہیں اور میری نظر میں عمر صرف ایک نمبر ہے، ہمارے کھلاڑی ابھی 35-30 سال کے ہیں کوئی ساٹھ سال کے نہیں ہوئے۔