Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فاسٹ بولر جوفرا آرچر انگلینڈ کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے اہل ہو چکے ہیں ورلڈکپ کے لیے ان کی انگلش ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان این مورگن نے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے پاکستان کے خلاف سیریز میں جوفرا آرچر کو آزمایا جا سکتا ہے۔
انگلش کوچ ٹریور بیلس نے بھی مورگن کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ ہمارے پاس انھیں آزمانے کے لیے ایک ہی سیریز ہے۔ اوین مورگن نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز سے تیاری کا موقع ملے گا۔
انھوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ورلڈکپ میں ہمیں فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے مگر ہم اس کا دباؤ لینے کے بجائے انجوائے کریں گے۔ انگلش ٹیم کے کپتان نے ٹیم سے امیدیں باندھتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ تین سال سے ون ڈے کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور امید ہے کہ یہ فارم آگے بھی جاری رہے گی۔