ورلڈکپ ٹیم میں جگہ بنانی ہے تو کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنا ہو گا اور مقررہ معیار پر پورا اترنا پڑے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کی تیاریوں کو تیز کر دیا ہے اور اسی سلسلے میں کھلاڑیوں کی فٹنس 14 اپریل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پرکھی جائے گی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ قومی ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کیلئے 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہو گی، اس سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے جس میں پاس ہونا ضروری ہو گا۔
یاد رہے کہ میگا ایونٹ سے قبل پاکستان کو میزبان انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ اس کے بعد ورلڈکپ کا آغاز 30 مئی سے ہو گا اور پاکستان اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔