متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز جاری ہے جس کے تیسرے میچ میں پیٹ کمنز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہینوں کے ٹاپ آرڈر کے پرخچے اڑا دیئے۔ پیٹ کمنز نے 8 اوورز میں 23 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور آسٹریلیا نے سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل کر لی۔ پہلے اور دوسرے ون ڈے میچ میں پیٹ کمنز اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے مگر جب تیسرے میچ میں موقع ملا تو انہوں نے کھل کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا اور آسٹریلیا کو میچ جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس پرفارمنس کی بنیاد پر انھیں میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین چوتھا ایک روزہ میچ 29 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔