Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ نے سری لنکا میں ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا۔ کولمبو میں سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلش ویمن ٹیم نے بیس اوورز میں دو وکٹوں پر 204 ریکارڈ رنز بنائے۔ ڈینیئل وائٹ نے 51 اور ایمی جونز نے 57 رنز اسکور کیے جبکہ نتالی سیور نے 24 گیندوں پر 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
جواب میں سری لنکن ویمن ٹیم بیس اوورز میں چھ وکٹوں پر 108 رنز ہی بنا سکی اور 96 رنز کی شکست سے دوچار ہوئی۔ انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ بھی مکمل کیا۔
مجموعی طور پر سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ بھی انگلش ویمن ٹیم کے پاس ہی ہے۔ 2018 میں انگلینڈ ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 250 رنز اسکور کیے تھے۔