Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن (ایل آر سی اے) نے پاکستان ون ڈے کپ کی سلیکشن پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ ایل آر سی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کئی اچھے کھلاڑیوں کو منتخب نہیں کیا گیا۔ انھوں نے اس معاملے پر پیٹرن انچیف وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
لاہور ریجن سے تعلق رکھنے والے سعد نسیم، اعزاز چیمہ، رضوان حسین، علی زریاب آصف، نعمان انور، زید عالم، ظفر گوہر، آغا سلمان علی، محمد اخلاق، عثمان صلاح الدین اور وقاص احمد کو عمدہ کارکردگی کے باوجود حیران کن طور پر پاکستان ون ڈے کپ کی کسی بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
ایل آر سی اے کے ترجمان نے کہا کہ سلیکشن نہ ہونے پر ان کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے اور پاکستان ون ڈے کپ کی منتخب ٹیموں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔