Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کمنٹیٹر اور سابق بیٹسمین رمیز راجہ نے آئی سی سی کی جانب سے رن آؤٹ قواین میں تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ رویچندرن ایشون نے جو کیا وہ قانون کے مطابق تھا مگر انھیں کپتان ہونے کی حیثیت سے اچھی مثال قائم کرنی چاہیے تھی۔
انھوں نے کہا کہ قوانین میں تبدیلی کی جانی چاہیے، تبدیلی یہ ہو کہ بولر اگر بیٹسمین کو گیند کرانے سے پہلے کریز چھوڑتا دیکھے تو امپائر کو بتا کر بیٹسمین کو وارننگ دے اور اگلی بار بھی بیٹسمین ایسا کرے تو اسے آؤٹ کر دیا جائے۔
ایشون پر تنقید کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ وہ گیند کروانے آئے ہی نہیں تھے اور ان کے ایکشن سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے وہ جوز بٹلر کو رن آؤٹ کرنے کے لیے گیند کرانے آئے تھے جس سے مایوسی ہوئی۔