ورلڈکپ سے پہلے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں اہم کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دیا گیا تو سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پر تنقید کی گئی۔ کرکٹ ماہرین اور سابق کرکٹرز کے مطابق یہ آرام کرنے کا نہیں بلکہ تیاری کا وقت تھا۔ شعیب اختر نے بھی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کی مخالفت کر دی۔
شعیب اختر نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پرفارمنس دیکھ کر مایوسی ہوئی، ہم ورلڈکپ کے بہت قریب ہیں اور اس وقت بیک اپ تیار کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے ٹیم کو ٹریک پر واپس آنا ہو گا۔ آسٹریلوی ٹیم ابتدائی تین ون ڈے میچز جیت کر پاکستان کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر چکی ہے۔