Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے سابق اوپننگ بیٹسمین عامر سہیل نے آسٹریلیا سے شکست پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر سہیل نے کہا کہ یاسر شاہ کی بولنگ میں بہت بڑی تکنیکی خرابی ہے اور ابھی تک انھیں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ آپ کو کیا کرنا ہے۔ یاسر شاہ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں میں صرف دو ہی کھلاڑیوں کو آؤٹ کر پائے ہیں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ کرکٹ انتظامیہ کو پتا ہونا چاہیے تھا کہ ان کی ضروریات کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک تو سوچ ہی واضح نہیں ہو پا رہی کہ یہ کرنا کیا چاہتے ہیں، مثال کے طور پر فخر زمان واپس آئیں گے تو آپ کو یہ دیکھنا ہو گا کہ ان کیساتھ امام الحق اور شان مسعود میں سے اوپننگ کون کرے گا۔
عامر سہیل نے مزید کہا کہ تیسرے نمبر پر انتہائی تگڑا کھلاڑی چاہیے جو جلد وکٹ گر جانے کی صورت میں اچھی کرکٹ شارٹس کھیل کر ٹیم کو سنبھال سکے اور آگے لے کر چلے۔