Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کی سربراہی میں پی سی بی کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران وزیراعظم کو ڈومیسٹک اسٹرکچر میں تبدیلی کی تجاویز پیش کی گئیں جو انھوں نے مسترد کر دیں۔ عمران خان نے پی سی بی کو ہدایت کی کہ ملک میں کرکٹ کی بہتری کے لیے آسٹریلیا کی ڈومیسٹک کرکٹ جیسا ماڈل بنایا جائے جو صرف چھ ٹیموں پر مشتمل ہو۔
اگر ایسا ماڈل بنایا گیا تو فرسٹ کلاس کرکٹرز کی اکثریت کے بےروزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہو جائے گا لیکن پی سی بی کے مطابق کوئی ایسا ماڈل نہیں بنایا جائے گا جس سے فرسٹ کلاس کرکٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
اوپننگ بیٹسمیین سلمان بٹ نے اس حوالے سے پی سی بی کو ٹویٹر پر مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر چھ ٹیموں والا ماڈل ہی اپنانا ہے تو ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک ٹورنامنٹ کا اضافہ کر دیا جائے اور اس کو پریمیر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کا نام دے دیں۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کسی ڈیپاٹمنٹ یا ریجن کی ٹیم کو ختم کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی اور پی سی بی وہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا جو وہ چاہتا ہے۔