Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلش فاسٹ بولر کرس جورڈن نے سسیکس کاؤنٹی ٹیم کے ساتھ اپنے معاہدے میں توسیع کر لی ہے۔ سسیکس نے ٹویٹر پر خبر دیتے ہوئے لکھا کہ یہ کرس جورڈن کا ہمارے ساتھ ساتواں سیزن ہو گا۔ 30 سالہ فاسٹ بولر سسیکس کاؤںٹی ٹیم کے ساتھ 2013 سے منسلک ہیں۔ انھوں نے سسیکس کی جانب سے تمام فارمیٹس میں 119 میچز کھیلتے ہوئے 267 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 2,410 رنز اسکور کیے۔
کرس جورڈن نے معاہدے کی معیاد بڑھنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ بطور کرکٹر میری یہاں بہت ڈویلپمنٹ ہوئی، میرے خیال سے میرے لیے اس کلب بہتر کوئی کلب نہیں اور یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر جیسن گلیپسی سسیکس ٹیم کے ہیڈکوچ ہیں اور انھوں نے بھی کرس جورڈن کے نئے معاہدے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
#England#Sussex