Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی کرکٹر صہیب مقصود فلموں کے شوقین معلوم ہوتے ہیں۔ معروف پاکستانی اداکار شان شاہد نے اپنی آنے والے نئی فلم 'ضرار' کے پروموشنل کپ کی تصویر ٹویٹر پر اپلوڈ کی تو صہیب مقصود نے کہا کہ مستقبل قریب میں آپ کی کون سی فلم آ رہی ہے؟ انھوں نے لکھا کہ میں مزید انتظار نہیں کر سکتا کیونکہ آپ میرے پسندیدہ اداکار ہیں۔ ایک ٹویٹر صارف نے صہیب مقصود کو جواب دیا کہ شان کی فلم 'ضرار' عید پر ریلیز ہو گی جبکہ ایک صارف نے انھیں کھری کھری سنا دیں۔ اسد علی نامی شخص نے لکھا کہ فلمیں دیکھ دیکھ کر آپ نے اپنی کرکٹ تباہ کر لی ہے۔