Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اے بی ڈویلیئرز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں مگر ایک سوال ہے جو ہر موقع پر ان سے کیا جاتا رہا ہے اور وہ سوال ان کی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا ہے۔ اے بی ڈویلیئرز اس سوال کا جواب دے دے کر تھک گئے اور ہر بار انھوں نے اپنی ریٹائرمنٹ پر ڈٹے رہنے کا پیغام دیا۔ بھارت میں آئی پی ایل کے ایک میچ کے بعد اے بی ڈویلیئرز پریس کانفرنس کرنے آئے تو انھیں مذاق سوجا۔

صحافیوں کے سوالات ختم ہوئے تو انھوں نے اے بی ڈویلیئرز کا شکریہ ادا کیا۔ اے بی ڈویلیئرز نے کہا کہ پریس کانفرنس واقعی ختم ہو گئی؟ کیا کوئی یہ سوال نہیں کرے گا کہ میں ورلڈکپ کھیلوں گا یا نہیں؟ اس بات پر ہال میں موجود صحافیوں کے قہقہے لگ گئے۔ ورلڈکپ سے ایک سال پہلے مئی 2018 میں اے بی ڈویلیئرز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔