Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Indian Premier League (IPL) 2019

کرکٹ قوانین بنانے والے میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے جوز بٹلر کے رن آؤٹ کو 'اسپرٹ آف کرکٹ' کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ آئی پی ایل میں رویچندرن ایشون کی جانب سے جوز بٹلر کو رن آؤٹ کیے جانے کے بعد اس پر بحث جاری ہے۔ ایم سی سی کا کہنا ہے کہ ہر زاویے سے رن آؤٹ کا جائزہ لیا اور یہ 'اسپرٹ آف کرکٹ' کی خلاف ورزی ہے۔ ایم سی سی کا کہنا تھا کہ ایشون بال کرواتے ہوئے رکے اور رن آؤٹ کرنے کا انتظار کیا جو غلط ہے۔
ایم سی سی کے مینجر لا فراسر سٹیورٹ کا کہنا ہے کہ اگر ایشون مقررہ وقت پر وقفہ لیے بغیر گیند کروا دیتے تو جوز بٹلر کریز کے اندر ہوتے۔ فراسر اسٹیورٹ نے کہا کہ یہ بھی اسپرٹ کی خلاف ورزی ہے کہ بیٹسمین گیند کروانے سے پہلے ہی کریز سے نکل جائے اگر بیٹسمین اپنی کریز میں موجود رہیں تو اس بحث سے جان چھٹ سکتی ہے۔