Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ اس سیریز میں کپتان سرفراز احمد کی عدم موجودگی میں شعیب ملک کو قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ ابتدائی تین میچز میں ان کی ناقص کپتانی پر سوالات اٹھائے گئے اور آج کے میچ میں وہ کپتانی کے فرائض انجام نہیں دے رہے۔
شعیب ملک کی کپتانی کے ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو ابتداء میں ان کی کپتانی پاکستان کے لیے بہتر ثابت ہوئی اور پاکستان نے ان کی قیادت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2007 کا فائنل بھی کھیلا۔ بعد میں ان کی ون ڈے کپتانی بھی بہتر ہوتی گئی لیلکن اب شعیب ملک کی قائدانہ صلاحیتوں میں وہ جادو نظر نہیں آ رہا۔
شعیب ملک 2007 کے بعد سے اب تک وقفے وقفے سے 41 ایک روزہ میچز میں قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں جس میں سے 25 میں انھیں کامیابی ملی جبکہ 16 میں شکست ہوئی۔ ان کے مقابلے میں سرفراز احمد 35 ون ڈے میچوں میں سے پاکستان کو 21 کامیابیاں دلا چکے ہیں جبکہ 13 میں انھیں شکست ہوئی۔