Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ابوظہبی میں فتح حاصل کر کے 15 سالہ تاریخ دہرا دی۔ آسٹریلوی ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کو مسلسل تیسری شکست دیکر ون ڈے سیریز اپنے نام کی جبکہ اس سے قبل بھارت میں پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کینگروز نے 2-3 سے سیریز اپنے نام کی تھی۔
آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں شکست کے بعد مسلسل تین میچوں میں فتح حاصل کی تھی پھر پاکستان کے خلاف ابتدائی تینوں میچوں میں فتح حاصل کی اور یوں کینگروز نے 15 سال بعد ایشیائی سرزمین پر مسلسل 6 ایک روزہ میچوں میں فتح حاصل کی۔
اس سے قبل صرف تین مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے ایشیا میں مسلسل 6 یا اس سے زائد میچز جیتے ہوں۔ اگلے دو میچز میں کامیابی حاصل کر کے آسٹریلوی ٹیم ایشیا میں مسلسل 8 ون ڈے میچز جیتنے کا ریکارڈ قائم کر سکتی ہے۔