Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ کا سب سے کامیاب ترین بیٹسمین تصور کیا جاتا ہے اور ان کی کارکردگی بھی یہی ظاہر کرتی ہے۔ گزشتہ چھ برسوں میں ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے میں کسی اور بیٹسمین کو اپنے قریب بھی نہیں آنے دیا۔ پچھلے چھ برسوں میں اگر ان کے رنز دیکھے جائیں تو انہوں نے سب سے زیادہ 5,689 رنز اسکور کیے ہیں۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر روہت شرما ہیں جنہوں نے 4,836 بنائے ہیں جبکہ انگلینڈ کے بیٹسمین جو روٹ 4,664 رنز بنا کر چھ سالوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے بیٹسمین ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں کین ویلیمسن، اے بی ڈویلیئرز اور اسٹیو اسمتھ بھی شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے 2015 میں ون ڈے ڈیبیو کرنے والے بابر اعظم پانچ سال میں ہی بہترین بیٹسمینوں کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔ وہ اس فہرست میں 2,452 رنز بنا کر ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔