گزشتہ ایک سال سے آسٹریلوی ٹیم نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کے باعث سابق کرکٹرز آسٹریلوی ٹیم کو ورلڈکپ کے لیے فیورٹ قرار نہیں دے رہے تھے مگر کینگروز نے بھارت کو بھارت میں اور پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں شسکت دے کر ورلڈکپ سے قبل ٹیموں کی پیغام دے دیا ہے کہ ان کی ٹیم ابھی بھی بہت مضبوط ہے۔
ورلڈکپ 2019 سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے لیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ ان کے دو اہم بولرز جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک نے انجری سے نجات حاصل کر لی ہے۔ ہیزل ووڈ کمر کی تکلیف کی وجہ سے جنوری 2019 سے آسٹریلوی ٹیم سے باہر تھے۔
مچل اسٹارک بھی سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ جوش ہیزل ووڈ کا کہنا ہے آسٹریلوی ٹیم ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلے گی شاید میں اس کے لیے دستیاب نہ ہوں مگر ورلڈکپ سے قبل مکمل فٹ ہو جاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مچل اسٹارک نے بھی نیٹ میں بولنگ کرنا شروع کر دی ہے اور انجری کے بعد فٹ نظر آ رہے ہیں۔