Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دو اپریل سے پاکستان ون ڈے کپ راولپنڈی شروع ہونے جا رہا ہے اور پنجاب ٹیم کے کپتان کامران اکمل ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم سے بہت مطمئن ہیں۔ کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم پاکستان کپ میں دیگر ٹیموں کے مقابلے زیادہ متوازن نظر آ رہی ہے، اگر ہماری بیٹنگ لائن اپ دیکھی جائے تو اس میں بھی بہت تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں اور امید ہے اس مرتبہ پاکستان کپ کی ٹرافی پنجاب کے نام ہی ہو گی۔
2016 کے پاکستان کپ میں پنجاب کی ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی مگر گزشتہ دو برسوں میں اس ٹیم کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔ کامران اکمل کا کہنا ہے کہ خرم منظور، سمیع اسلم اور افتخار احمد جیسے کھلاڑیوں پر مشتمل یہ ٹیم ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کر سکتی ہے جبکہ ہماری بولنگ بھی بہت مضبوط ہے جس میں محمد سمیع اور سہیل تنویر جیسے بہترین بولرز موجود ہیں۔