Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے آسٹریلوی کرکٹرز اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی ایک سالہ پابندی ختم ہو گئی ہے۔ دونون کرکٹرز اب انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آنے کے اہل ہو گئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے مارچ 2018 میں کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر اسمتھ اور وارنر پر ایک سال کی پابندی لگائی تھی جبکہ کیمرون بینکرافٹ نو ماہ کی پابندی کی سزا پہلے ہی پوری کر چکے ہیں۔
اسمتھ اور وارنر اس وقت آئی پی ایل میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے میں مصروف ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وارنر اور اسمتھ کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا البتہ دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم میں واپسی سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہو گا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کو ورلڈکپ میں بطور بیٹسمین ہی شامل کیا جائے گا۔