Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ کے رواں سیزن کا آٹھواں میچ راجستھان رائلز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان کھیلا گیا۔ راجستھان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے جس میں سنجو سیمسن کے 102 رنز شامل تھے جبکہ اجنکیا ریہانے نے 70 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں ڈیوڈ وارنر نے اپنی ٹیم کو تباہ کن آغاز فراہم کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 69 رنز بنائے جس میں نو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ سن رائزرز حیدرآباد نے پہاڑ جیسا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
میچ کے بعد ڈیوڈ وارنر اور سنجو سیمسن گفتگو کرنے کے لیے کھڑے ہوئے۔ ڈیوڈ وانر نے سنجو کو شاندار سنچری پر داد دی تو انھوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی وجہ سے میری سنچری ضائع ہو گئی۔