سابق انگلش کاؤنٹی کرکٹر اور کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھانے والے این پونٹ نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام کہا ہے کہ انھوں نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) اور بگ بیش لیگ (بی بی ایل) دونوں دیکھی ہیں لیکن میرے خیال میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بولنگ کا معیار تمام لیگز سے بہتر ہے۔
انھوں نے لکھا کہ بولنگ میں پاکستان کا لوکل ٹیلنٹ بہت زیادہ مضبوط ہے۔ این پونٹ نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہاں موجود بیٹسمینوں کی اکثریت مجھ سے اتفاق کرے گی۔
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے حارث رؤف، محمد حسنین، محمد موسیٰ، محمد الیاس اور عمر خان جیسے نوجوان بولرز ابھر کر سامنے آئے اور حسنین کو پاکستان کی ون ڈے کیپ بھی مل گئی۔