31 سال کی عمر میں پاکستان کی جانب سے ون ڈے ڈیبیو کرنے والے عابد علی نے آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنا کر ثابت کر دیا کہ عمر ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی۔ کچھ عرصہ قبل اپنے ایک انٹرویو میں عابد علی نے بتایا تھا کہ وہ سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو بہت پسند کرتے ہیں، ان کی شاٹس کے انتخاب اور کریز میں توازن کو بہت غور سے دیکھتے ہیں۔
انھوں نے کہا تھا کہ اگر پاکستانی بیٹسمینوں کی بات کریں تو میرے لیے انضمام الحق سے بہتر کوئی مثال نہیں ہے۔ عابد علی نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے دورہ متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ویلیمسن سے بھی ملے تھے، ان کی بیٹنگ کمال کی ہے اور وہ ٹھنڈے دماغ کے ساتھ کھیلتے ہیں جو کہ ایک بیٹسمین کے لیے بہت ضروری ہے۔