Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد راولپنڈی ایکسپریس انتہائی مایوس نظر آ رہے ہیں۔ شعیب اختر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ان حالات میں مجھے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں نوکری دی جائے تو میں یہ کام رضاکارانہ طور پر لیکن اپنی خواہشات کے مطابق کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ میں پاکستان ٹیم کو اس طرح نہیں کھیلنے دوں گا جیسا انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔
راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ یو اے ای کی پچز بیٹسمینوں کے حق میں تھیں، یہاں بولرز کا امتحان تھا اور ان حالات میں بولرز اچھا پرفارم کر کے ثابت کریں کہ وہ پاکستان کے لیے میچز جیت سکتے ہیں۔ سابق کرکٹر محسن خان نے شعیب اختر کی بات متفق ہوتے ہوئے کہا کہ اچھا بولر وہ ہے جو بیٹنگ وکٹ پر اچھی بولنگ کرے اور اچھا بیٹسمین وہ ہے جو بولنگ وکٹ پر اچھی بیٹنگ کرے۔