Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

رواں سال کرکٹ ورلڈکپ کا میلہ انگلینڈ میں لگنے جا رہا ہے اور تمام ٹیمیں ٹرافی جیتنے کے لیے پرعزم نظر آ رہی ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں ایک دوسرے کے خلاف کھیل رہی ہیں۔ پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں شاہینوں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور ٹیم کی ورلڈکپ کے لیے تیاریوں کر بڑا جھٹکا لگا ہے۔
کینگروز کے خلاف سیریز کے لیے بنائے گئے قائم مقام کپتان شعیب ملک اعلان کر چکے ہیں کہ انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ کے بعد وہ ریٹائر ہو جائیں گے۔ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں آل راؤنڈر کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ان کی ورلڈکپ سلیکشن پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
اپنے کیریئر کے آغاز سے اب تک شعیب ملک نے انگلینڈ میں مختلف ٹیموں کے خلاف 24 میچز کھیلے جہاں انھوں نے 13.63 کی بیٹنگ اوسط سے صرف 77 رنز اسکور کیے ہیں۔ انگلینڈ کی سرزمین پر وہ ایک نصف سنچری اسکور کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہو سکے۔