Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان ٹیم کو شکست ضرور ہوئی مگر کچھ مثبت پہلو بھی سامنے آئے۔ پاکستان کو ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹ کے لیے تیسرے اوپنر کی ضرورت تھی اور عابد علی نے ڈیبیو پر سنچری بنا کر اس بحث کو تقریباََ ختم کر دیا ہے۔ سیریز میں محمد رضوان نے دو سنچریاں بنا کر سلیکشن کمیٹی کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور اب سلیکشن کمیٹی پر انھیں بھی منتخب کرنے کے لیے دباؤ ہو گا۔
مڈل آرڈر میں آصف علی کی جگہ عمر اکمل کو شامل کیا گیا تاہم وہ پرفارمنس نہ دے سکے۔ ورلڈکپ کے لیے پاکستان کو اب بھی ایک پاور ہٹر کی ضرورت ہے اور عمر اکمل کے ساتھ آصف علی دونوں ہی ناکام نظر آ رہے ہیں۔ عمر اکمل کے پاس اب بھی ایک موقع ہے۔ اگر وہ پانچویں ون ڈے میں منتخب ہوئے تو انھیں لمبی اننگز کھیلنا ہو گی۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ مشکلات کا شکار سلیکٹرز کسے منتخب کرتے ہیں اور کس کو ڈراپ۔ بولنگ میں حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف کا راستہ تو صاف نظر آ رہا ہے۔ بولنگ میں پاکستان ٹیم کو دو فاسٹ بولرز کی ضرورت ہے اور اس کے لیے سخت مقابلہ جاری ہے۔