سابق کپتان وقار یونس نے ورلڈکپ کے لیے ابھی تک ٹیم فائنل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وقار یونس نے کہا کہ ورلڈکپ میں دو مہینے رہ گئے اور ہم نے ابھی تک ٹیم فائنل نہیں کی۔ انھوں نے کہا کہ حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف فاسٹ بولرز کی حیثیت سے ورلڈکپ کھیلیں گے اور پیچھے دو فاسٹ بولرز کی جگہ بچتی ہے۔
وقار یونس نے کہا کہ محمد عامر کو ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہونا چاہیئے کیونکہ ان کے پاس تجربہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں وہاب ریاض کو بھی نہیں بھولنا چاہیئے کیونکہ ہمیں تیزرفتار بولر کی ضرورت ہو گی اور وہاب انگلینڈ کی کنڈیشنز میں بہتر انتخاب ثابت ہو سکتے ہیں۔
وہاب ریاض پی سی بی کے ورلڈکپ پلان میں شامل نہیں ہیں کیونکہ اظہر محمود پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ دو فاسٹ بولرز کے لیے عثمان شنواری، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عباس اور جنید خان کے درمیان مقابلہ ہے۔