انڈین پریمیر لیگ میں ممبئی انڈینز کے خلاف رائل چیلنجرز بنگلور کو آخری گیند پر 7 رنز درکار تھے مگر صرف ایک رن ہی بن سکا اور ممبئی انڈینز نے کامیابی حاصل کر لی۔ ممبئی انڈینز نے گراؤنڈ میں جشن منانا شروع کر دیا مگر ری پلے سے صاف ظاہر ہوا کہ لستھ ملنگا نے نو بال کروائی جو امپائر دیکھنے میں ناکام رہے۔ بنگلور کے بولنگ کوچ اشش نہرا گراؤنڈ میں آئے مگر اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال میں امپائر کیسے نو بال کو مِس کر سکتے ہیں، ہم آئی پی ایل کھیل رہے ہیں کوئی کلب کرکٹ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ کوئی معمولی نو بال نہیں تھی بلکہ بہت بڑی نو بال تھی جس پر امپائر کو اپنی آنکھیں کھلی رکھنی چاہیئے تھیں۔
امپائر کی جانب سے نو بال قرار دی جاتی تو رائل چیلنجرز بنگلور کو آخری گیند پر پانچ رنز درکار ہوتے اور ان فارم اے بی ڈویلیئرز اسٹرائیک پر ہوتے جو پہلے ہی 41 گیندوں پر 70 رنز بنا چکے تھے۔