Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے اوپننگ بیٹسمین عابد علی نے شاندار سنچری اسکور کر کے سب کو حیران کر دیا۔ عابد علی نے اپنے ڈیبیو میچ میں 119 گیندوں پر 112 رنز کی اننگز کھیلی اور ون ڈیبیو پر سنچری کرنے والے صرف تیسرے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔ عابد علی سے پہلے سلیم الہیٰ اور اوپننگ بیٹسمین امام الحق بھی ون ڈے ڈیبیو پر سینچری اسکور کر چکے ہیں۔ عابد علی نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے ڈیبیو پر سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔
اوپننگ بیٹسمین بین الاقوامی کرکٹ میں ون ڈے ڈیبیو پر سب بڑی اننگز کھیلنے والے آٹھویں بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔ عابد علی لسٹ اے کرکٹ میں بطورِ وکٹ کیپر بیٹسمین سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے کرکٹر بھی ہیں۔ عابد علی نے گزشتہ سال ہی 209 رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ اس فہرست میں کامران اکمل، مہندر سنگھ دھونی اور کوئنٹن ڈی کوک جیسے کھلاڑی بھی عابد علی سے پیچھے ہیں۔