Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو پاکستان کے خلاف آخری دو ایک روزہ میچ میں کھیلانے کی بجائے وطن واپس بھیج دیا گیا۔ فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ پیٹ کمنز پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز کو چوتھے ون ڈے میچ سے قبل وطن واپس روانہ کر دیا گیا تھا۔
پیٹ کمنز نے یو اے ای میں جاری پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے پہلے دو میچوں میں بھی آرام کیا تھا۔ تیسرے ایک روزہ میچ میں پیٹ کمنز نے مہمان ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے تین پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔ چوتھے ون ڈے میچ میں فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز کی جگہ کین رچرڈسن کو موقع دیا گیا تھا۔