Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے پاکستان کیخلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں اپنی مسلسل دوسری نصف سنچری اسکور کی۔ گلین میکسویل نے 98 رنز کی اننگز کھیلی اور سنچری اسکور کرنے سے صرف دو رنز پہلے وہ رن آؤٹ ہو گئے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب گلین میکسویل 'نروس نائنٹیز' کا شکار ہوئے ہوں۔ اس سے قبل میکسویل 4 مرتبہ 'نروس نائنٹیز' کا شکار ہو چکے ہیں۔
انہوں نے بھارت کے خلاف 2013 میں 92 رنز کی اننگز کھیلی اور سنچری مکمل کیے بغیر آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کیخلاف بھی آل راؤنڈر 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ 2016 میں بھارت ہی کیخلاف میکسویل کو 96 رنز پر پویلین واپس لوٹنا پڑا۔
وہ انگلینڈ کے خلاف بھی 95 رنز کی اننگز کھیل کر 'نروس نائنٹیز' کا شکار ہوئے۔ انہوں نے سری لنکا کیخلاف اپنے ون ڈے کیریئر کی واحد سنچری اسکور کی ہے۔