Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

عمر اکمل کی قومی ٹیم میں مستقل موجودگی کی راہ میں ایک بار پھر فٹنس مسائل آڑے آ گئے۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والے عمر اکمل اپنی فٹنس سے ٹیم مینجمنٹ کو متاثر نہیں کر سکے۔ اس کے علاوہ ان کی ناقص فیلڈنگ پر بھی ٹیم انتظامیہ خوش نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے عمر اکمل کو فٹنس بہتر بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔
عمر اکمل پر واضح کر دیا ہے کہ اگر ورلڈکپ کیلئے انگلینڈ کی ٹکٹ لینی ہے تو انہیں فٹنس ٹیسٹ غیرمعمولی انداز میں پاس کرنا ہو گا۔ 2017 میں عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے تھے۔
پی ایس ایل فور میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر بیٹسمین کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شامل کیا گیا۔ عمر اکمل آسٹریلیا کے خلاف چار میچوں میں 107 رنز بنا چکے ہیں۔