Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

رائل چیلنجز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی نے انڈین پریمیر لیگ میں تیزترین 5 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ویرات کوہلی نے ممبئی انڈینز کیخلاف میچ میں اپنے پانچ ہزار رنز مکمل کیے جہاں انہوں نے 32 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ انہوں نے 157 اننگز میں پانچ رنز مکمل کر کے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
ویرات کوہلی صرف دوسرے بیٹسمین ہیں جنہوں نے آئی پی ایل میں 5 ہزار رنز مکمل کیے ہوں۔ ان سے قبل سریش رائنا یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ سریش رائنا 173 اننگز میں 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹسمین تھے۔
ویرات کوہلی کے علاوہ اسی میچ میں اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی آئی پی ایل کیریئر کے چار ہزار رنز مکمل کیے جبکہ یزویندر بنگلور کے اسٹیڈیم میں 50 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔