انڈین پریمیر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ممبئی انڈینز کے یووراج سنگھ نے اپنی جارحانہ بیٹنگ کی جھلک دوبارہ دکھا دی۔ یزویندر چہل کے اوور میں یووراج سنگھ نے پہلی تین گیندوں پر تین چھکے لگائے لیکن چوتھی گیند پر وہ چوتھا چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے اور 12 گیندوں پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
ممبئی انڈینز نے اس میچ میں 6 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے یزویندر چہل نے کہا کہ وہ تین چھکے کھانے کے بعد خوف کا شکار ہو گئے تھے کہ کہیں ان کے ساتھ بھی اسٹورٹ براڈ جیسا سلوک نہ ہو جائے۔
انھوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں انھوں نے خود کو اعتماد دیا اور یووراج کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2007 میں یووراج سنگھ نے اسٹورٹ براڈ کو لگاتار چھ چھکے لگائے تھے۔