Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ سے قبل دبئی اسٹیڈیم میں کیک کاٹا گیا۔ یہ کیک اسٹیڈیم میں بین الاقوامی کرکٹ کے دس سال مکمل ہونے کی خوشی میں کاٹا گیا۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پہلا میچ 22 اپریل 2009 کو کھیلا گیا تھا تاہم دس سال مکمل ہونے کا جشن 29 مارچ کو منایا گیا کیونکہ اپریل میں یو اے ای میں کوئی سیریز شیڈول نہیں ہے۔ سادہ سی تقریب میں پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے کیک کاٹا۔
اس کے علاوہ شان مارش و دیگر آسٹریلوی کھلاڑی بھی وہاں موجود تھے۔ واضح رہے کہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کو 33 ون ڈے، 13 ٹیسٹ اور 47 ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں سب سے پہلی سیریز پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی گئی تھی جبکہ دس سال کی سالگرہ کے موقع پر بھی پاک آسٹریلیا سیریز جاری ہے۔