Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان انڈر-16 ٹیم آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ پاکستان انڈر-16 ٹیم 25 اپریل کو بنگلہ دیش روانہ ہو گی جہاں 2 تین روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ 29 اپریل سے تین روزہ میچ کے ساتھ دورے کا آغاز ہو گا۔ دوسرا تین روزہ میچ 5 سے 7 مئی تک کھیلا جائے گا جس کے بعد 10 مئی سے ون ڈے سیریز شروع ہو گی اور 15 مئی کو آخری ون ڈے کے بعد دورے کا اختتام ہو جائے گا۔
دورہ بنگلہ دیش کے لیے 31 مارچ سے لاہور میں ٹریننگ کیمپ بھی لگایا جائے گا جس میں 26 کھلاڑی شریک ہوں گے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد مستقبل کے لیے کھلاڑی تلاش کرنا ہے اور مجھے یقین کے اس دورے سے ٹیم کو فائدہ ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ تین روزہ میچز کا مقصد نوجوانوں کو ابتداء سے ہی لمبی اننگز کھیلنے کی عادت ڈالنا ہے۔