Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ سال پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر میر حمزہ نے برطانیہ کے لیے اڑان بھر لی۔ انگلش کاؤنٹی ٹیم سسیکس نے ان کے ساتھ آٹھ سے نو میچز کے لیے معاہدہ کیا ہے۔ انھوں نے جہاز میں سوار ہو کر ٹویٹر پر اپنی تصویر اپلوڈ کی اور لکھا کہ بالاآخر میرا انتظار ختم ہو گیا۔
میر حمزہ نے لکھا کہ میں کاؤنٹی چیمپئن شپ کے لیے اپنی ٹیم کو جوائن کرنے جا رہا ہوں۔ نوجوان فاسٹ بولر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کا یہ سیزن اچھا گزرے گا۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت میر حمزہ کے دیگر ساتھی کرکٹرز نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
میر حمزہ نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر صرف ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ اس میچ میں انھوں نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا لیکن بدقسمتی سے زیادہ آؤٹ کرنے میں ناکام رہے تھے۔
#Pakistan#Sussex