Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Indian Premier League (IPL) 2019

انڈین پریمیر لیگ کا دسواں میچ دہلی کیپیٹلز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا گیا۔ دہلی نے ٹاس جیت کر کولکتہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جن کی پہلی وکٹ 16 رنز پر گر گئی۔ اس کے بعد روبن اتھپا کریز پر آئے اور اسٹمپس مائیک میں وکٹ کیپر ریشب پانٹ کی وہ آواز ریکارڈ کر لی جس وجہ سے آئی پی ایل میں میچ فکسنگ پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

دہلی کے بولر سندیپ لمیچنے کے گیند کروانے سے پہلے ریشب پانٹ نے کہا کہ "یہ تو ویسے بھی چوکا ہے" جو واضح طور سنا گیا اور ایسا ہی ہوا۔ سندیپ لمیچنے نے گیند کروائی تو روبن اتھپا نے انھیں چوکا دے مارا جس کے بعد ہر طرف آئی پی ایل میں فکسنگ کی گونج سنائی دی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ریشب پانٹ کو کلیئر کر دیا ہے۔
دہلی کیپیٹلز کو اس میچ میں 186 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن میچ برابر ہونے کے بعد دہلی نے سپر اوور میں کامیابی اپنے نام کی تھی۔