Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ کے 11ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں نبردآزما ہوئیں۔ بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ڈیوڈ وارنر اور جونی بیئرسٹو کی سنچریوں نے ان کا یہ فیصلہ غلط ثابت کر دیا۔ رائل چیلنجرز بنگلور کو 232 رنز کا ہدف ملا لیکن بنگلور کی پوری ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

آئی پی ایل کے رواں سیزن میں ڈیوڈ وارنز نے تین میچ کھیلتے ہوئے 127 کی بیٹنگ اوسط کے ساتھ 254 رنز اسکور کر لیے ہیں جس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 175.17 کا ہے۔ ڈیوڈ وارنر کی ایک سالہ پابندی 28 مارچ کو ختم ہو گئی تھی اور ورلڈکپ کیلئے آسٹریلوی ٹیم میں ان کی شمولیت یقینی نظر آ رہی ہے۔