Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اعتماد حاصل کرنے کے لیے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم سے کھیلنے کا موقع ملا جس میں قومی ٹیم بری طرح ناکام رہی اور اپنی ہوم سیریز میں 0-5 سے شکست کا مزہ چکھا۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کو اپنی ہوم سیریز میں 0-5 سے کلین سویپ شکست ہوئی ہو۔
ابتدائی تین میچز ہارنے کے بعد انجرڈ شعیب ملک کی جگہ عماد وسیم کو کپتان مقرر کیا گیا لیکن بقیہ دو میچز وہ بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکے۔
اگر مجموعی طور پر وائٹ واش کی بات کی جائے تو آسٹریلیا کے خلاف پاکستان چوتھی مرتبہ وائٹ واش شکست سے دوچار ہوا ہے۔ 1998 اور 2010 میں آسٹریلیا کی سرزمین پر جبکہ 2014 اور 2019 میں پاکستان کو یو اے ای میں کلین سویپ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔