Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کی آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-5 سے شکست پر شائقین کرکٹ افسردہ ہیں اور ورلڈکپ کی تیاریوں پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں مگر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے امید ظاہر کی کہ شکستوں کا ورلڈکپ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ اس سیریز میں ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کو آرام کروانے کے حوالے سے مجھے آگاہ کیا گیا تھا۔
احسان مانی نے کہا کہ میں سلیکشن کمیٹی کے کام میں مداخلت نہیں کرتا، میرے خیال میں ہم نے جو سلیکٹرز رکھے ہیں یہ ان کی ذمہ داری ہے اور میں سلیکٹرز کی کارکردگی کو دیکھتا ہوں کرکٹرز کی نہیں۔ انھوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں سب نے دیکھا کہ پاکستان ٹیم کسی کو بھی ہرا سکتی ہے اگر ہماری بروقت فارم میں آ گئی تو ورلڈکپ جیت سکتے ہیں۔